مارٹینا ہنگس نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
بیجنگ(اے پی پی) مارٹینا ہنگس اور چن یانگ جین نے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ چین میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں سوئس سٹار مارٹینا ہنگس اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار چن یانگ جین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زیاؤ یانگ اور اویاما کو ایک سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-5)، 3-6 اور 10-4 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔