نجم سیٹھی اب بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے پرعزم

نجم سیٹھی اب بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے پرعزم
 نجم سیٹھی اب بھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کیلئے پرعزم

  


لاہور (آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعوی کیا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز متوقع ہے اور اس حوالے سے وہ 9 اکتوبر کو آک لینڈ میں ایک میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے ۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی پر معاہدے کے باوجود سیریز نہ کھیلنے پر کیس بھی کر رکھا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بارہا بھارتی بورڈ سے ایم او یو پر عمل کرنے کو کہا گیا تاہم بھارتی بورڈ اس حوالے سے تذبذب کا شکار رہا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں کرکٹ کے کامیاب انعقاد سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ شائقین آئندہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین میچز دیکھ سکیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی