آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ،جعلی فیلڈنگ پر حریف کو 5 پنالٹی رنز مل گئے

آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ،جعلی فیلڈنگ پر حریف کو 5 پنالٹی رنز مل گئے

سڈنی (آن لائن)آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ ٹیم کوئنز لینڈ بلز کے مارنس لیبس شینگے کو جعلی فیلڈنگ کرنے پر قصوروار قرار دے دیا ۔سی اے الیون کی اننگز کے27 ویں اوورمیں بیٹسمین پارام اوپیل نے مڈآف کی جانب شاٹ کھیلا، وہاں موجود مارنس بال نہ تھام نہیں سکے لیکن انھوں نے جعلی تھروکرنے کا ایکشن دیا، جس پر بیٹسمین گھبرا کر اپنی کریز کی جانب لوٹنے لگے تاہم پھر انھیں اندازہ ہوگیا کہ گیند فیلڈر کے پاس سے نکل گئی تورن مکمل کرلیا، اس واقعے پر امپائر نے نئے قوانین کا اطلاق کرتے ہوئے کوئنز لینڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائدکردی۔واضح رہے کہ ایم سی سی کے نئے قانون نمبر41.5 میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فیلڈر کی جانب سے الفاظ یا ایکشن سے دانستہ طور پر بیٹسمین کی توجہ منشتر کرنے کا عمل قابل گرفت ہوگا، امپائرز اس پر 5 رنز پنالٹی ایوارڈ کرسکتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی