مینز ہاکی ایشیا کپ رواں ماہ بنگلہ دیش کھیلا جائے گا
اسلام آباد(صباح نیوز)مینز ہاکی ایشیا کپ رواں ماہ کی 12 سے 22اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، ملائیشیا، اومان، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بھارت میں ہونے والے 2018 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرے گی۔