لاہور کرکٹ کلب نے مغلپورہ الیون کو 13 رنز سے ہرادیا

لاہور کرکٹ کلب نے مغلپورہ الیون کو 13 رنز سے ہرادیا

لاہور ( این این آئی)کرکٹ سینٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میں میچ لاہور کرکٹ کلب نے مغلپورہ الیون کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 16 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 15 رنز بنائے۔رحمان مصطفی نے 41، احسان الحق 25، محمد اسد 20 اور حیدر علی نے 13رنز بنائے۔ مغلپورہ الیون کی طرف سے حارث نے 3/27 اور نور خان نے 2/22 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں مغلپورہ الیون 16 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 102 رنز بناسکی۔ سہیل ادریس نے 24، محمد اسماعیل 20 اور حارث نے 18 رنز بنائے۔ لاہور کرکٹ کلب کی طرف سے فیض علی بٹ نے 2/16، احسن کلیم 2/18، اسد 2/19اور محمد کلیم نے 2/14 وکٹ حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی