شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام میں پیشرفت تیز کردی،عالمی جوہری ایجنسی

شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام میں پیشرفت تیز کردی،عالمی جوہری ایجنسی

سیول(این این آئی)بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام میں انتہائی تیزی سے پیشرفت کی ہے، شمالی کوریاکے معاملے پر عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ سے سیؤل میں ملاقات کی۔ امانو کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام عالمی سطح پر خطرہ ہے۔ شمالی کوریاکے معاملے پر عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر