نجی طیاروں کے استعمال کے معاملے پر امر یکی وزیرِ صحت مستعفی

نجی طیاروں کے استعمال کے معاملے پر امر یکی وزیرِ صحت مستعفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( آن لائن )امریکہ کے وزیرِ صحت ٹام پرائس نے سرکاری دوروں کے لیے مہنگے نجی ہوائی جہاز میں سفر کرنے پر معذرت کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔اس سے پہلے، ٹام پرائس نے مئی سے اب تک 26 نجی ہوائی جہاز میں سفر کرنے کے لیے چار لاکھ ڈالر خرچ کرنے پر ٹیکس دہندگان سے معذرت کی تھی۔امریکہ میں قومی سلامتی کے لیے کام کرنے والے اہلکاروں کے علاوہ باقی تمام اہلکاروں کو کمرشل پروازوں میں سفر کرنا ہوتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ کے تین ارکان سے نجی ہوائی جہاز پر سفر کرنے پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹام پرائس کا استعفی منظور کرلیا ہے اور اس کے بجائے ڈان جے رائٹ کو ایگزیکٹو وزیر صحت بنا دیا گیا ہے۔ایک تحقیقاتی ویب سائٹ پولیٹیکو کے مطابق ان دوروں پر مجموعی طور پر دس لاکھ ڈالر کا خرچ آیا۔
صرف نجی پروازوں پر چار لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جن میں فوجی ہوائی جہاز پر کی گئی پرواز بھی دورہ شامل ہے۔اس سے پہلے امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ان اخراجات سے خوش نہیں ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -