انگلش رگبی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے گیم لاج کا دورہ مہنگا پڑ گیا
لندن (آن لائن)برطانیہ کی ویلز اور اوسپریز کی رگبی ٹیم کو میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے گیم لاج کا دورہ مہنگا پڑ گیا۔ہوا یوں کہ ٹیم میں شامل کھلاڑی سکاٹ بالڈوِن نے شیر کو پیار کرتے ہوئے پنجرے کے اندر سے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو جواب میں شیر نے ان کا ہاتھ اپنے نوکیلے دانتوں سے چبا ڈالا۔بالڈوِن کے کوچ سٹیو ٹینڈے نے ان کے اس عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ ایک بیوقوفانہ اقدام کی وجہ سے ہوا۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ اپنا ہاتھ پنجرے اندر ڈالیں گے جہاں شیر ہوگا تو کیا ہو گا؟ آپ کو کاٹا جائے گا۔کوچ سٹیو ٹینڈے کا کہنا تھا کہ انھیں نہیں معلوم کہ سکاٹ کس طرح جنگلی جانوروں کی طرز زندگی کو کیسے دیکھتے رہے ہیں کہ شیر کو سر پر تھپتھپایا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب سے بے احمقانہ چیز ہے جس کا میں کبھی بھی حصہ رہا ہوں۔تاہم ان کا کہنا کہ شکر ہے وہ (سکاٹ) ٹھیک ہیں انھیں صرف کچھ ٹانکے لگے ہیں۔ امید ہے وہ کل تک لوٹ آئیں گے۔خیال رہے کہ جمعے کو کھیلے جانے والے میچ میں سکاٹ تو شامل نہیں تھے تاہم اوسپریز کو جنوبی افریقہ نے 25 کے مقابلے میں 44 پوائنٹس سے شکست دے دی جو اس ٹیم کی مسلسل چوتھی شکست تھی۔