امام حسینؓ نے ظالم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا، شجاعت ،پرویزالٰہی

امام حسینؓ نے ظالم کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا، شجاعت ،پرویزالٰہی

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ق)کے صدر شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما پرویزالٰہی نے یوم عاشور پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ نواسہ رسول ؐ، جگر گوشہ بتول رضی اللہ عنہا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اہل بیت کے ہمراہ عظیم قربانی دے کر ہمیں ظالم اور باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے عددی قوت و آلات حرب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پوری قوت اور جوانمردی سے ظلم و ناانصافی کے خاتمہ اور اپنے دین اور اصولوں کی سربلندی کیلئے مردانہ وار مقابلہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اپنے ایمان اور ملک و ملت کے تحفظ کیلئے قربانی دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

شجاعت ،پرویز الٰہی

مزید : علاقائی