یوم عاشور سکیورٹی خدشات طور پر خم بارڈر بند افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل معطل

یوم عاشور سکیورٹی خدشات طور پر خم بارڈر بند افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل ...

 پشاور(آن لائن) یوم عاشور پرسکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان طورخم بارڈر بند کردیا گیا جبکہ(کل)پیر کے روز سے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سمیت ملک بھر سے افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی کا سلسلہ عارضی طور پر دو دن کیلئے روک دیا گیا ہے ۔یہ سرحد ہفتے کو بھی بند رہی اور مزید ایک دن اتوار کو بھی بند رہے گی۔ اس کے علاوہ یو این ایچ آر سی کے سینٹرز بھی عارضی طور پر بند کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے افغانستان واپس جانے والے افغان مہاجرین کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ پیر کے روز سے رجسٹرڈ اور غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو جائے گا۔

طور خم بارڈر

مزید : علاقائی