شہدائے کربلا کے جذبہ پر عمل پیرا ہو مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے ، ایاز صادق

شہدائے کربلا کے جذبہ پر عمل پیرا ہو مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے ، ایاز صادق

اسلا م آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہوئے باہمی اختلافات، تنگ نظری اور فرقہ واریت کو بھلا کر اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کے ذریعے اپنی تمام مشکلات پر قابو پا سکتے ہیں ۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کے یوم عاشور کا معرکہ جو سچائی اور باطل قوتوں کے مابین پیش آیا مسلمانوں کو حق و سچ کے لیے باطل قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر امام عالی مقام علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں نے بے مثال قربانیاں پیش کیں۔

سپیکر،ڈپٹی

مزید : علاقائی