( ن) لیگ ترقی اور خوشحالی کادوسرا نام ہے،امیرمقام

( ن) لیگ ترقی اور خوشحالی کادوسرا نام ہے،امیرمقام

پشاور(این این آئی)مشیروزیراعظم انجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ ایک طرف کاسمیٹکس اور سوشل میڈیا کی تبدیلی ہے جبکہ دوسری جانب عملی کام ہے ، مینڈیٹ لئے بغیر جتنے ترقیاتی منصوبے کئے ہیں اس کا دس فیصد بھی مینڈیٹ لینے والے نہ کر سکے ہیں ،میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن متحد ہے نواز شریف کل بھی ہمارا لیڈر تھا اور آج بھی ہے وہ سوات تختہ بند اینگروڈھیرئ میں سوئی گیس منصوبے کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے اس سے قبل ضلعی ناظم محمد علی شاہ ، ضلعی صدر قیموس خان ، جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق ، قوی خان نے بھی خطاب کیا انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سوات کے علاقہ تختہ بند اینگروڈھیرئ کو 17 سال بعد گیس کی سپلائی ممکن ہوئی ہے جو وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو تحفہ ہے ، انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کوتین ارب روپے کی لاگت سے گیس کے 12 انچ پائپ لائن پر تیزی سے کام جاری ہے جو اس سال کے اخر تک پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے کم دباؤ اور گیس کے دوسرے علاقوں تک توسیع ممکن ہو جائے گی بجلی کی اوور لوڈ نگ اور لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کیلئے 3 ارب کی لاگت سے تھانہ چکدرہ گرڈ اسٹیشن پر تیزی سے کام جاری ہے ، مرکزی حکومت کی جانب سے چکدرہ تا فتح پور روڈ کی بہتری کیلئے چار ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے چکدرہ تا کالام اور بشام خوازہ خیلہ ایکسپریس ویز کیلئے رواں بجٹ میں چھ ارب روپے مختص کئے جا چکے ہیں اور سروے فیزیبلٹی پر تیزی سے کام جاری ہے جس سے ملاکنڈ ڈویژن سی پیک کا حصہ بن جائے گا اور یہ سی پیک کا متبادل روٹ بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ان قوتوں کو مستردکردیں گے جو عوامی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سرگرم عمل ہے ، انہوں نے کہا کہ ن لیگ ترقی اور خوشحالی کادوسرا نام ہے اگرعوام نے ن لیگ پراعتماد کیاتوترقی اورخوشحالی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں گے ۔

مزید : علاقائی