پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 39ہزار کا اضافہ

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 39ہزار کا اضافہ

اسلام آباد(اے این این ) ایچ آئی وی ایڈز کے قومی سروے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 39 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ تعداد اب ایک لاکھ 32 ہزار تک جاپہنچی ہے۔ملک بھر میں ایچ آئی وی ایڈز کا قومی سروے مکمل ہوگیا ہے جس کی حتمی رپورٹ آئندہ ہفتے جاری کردی جائے گی۔ سروے کرنے والی 60 ٹیموں نے 20 شہروں میں 5 ہزار مقامات سے اعداد و شمار حاصل کیے ۔سروے کے مطابق آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد بھی سب سے زیادہ ہے جو 60 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر سندھ میں یہ تعداد 52 ہزار ہے اور خیبرپختون خوا میں یہ تعداد 11 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 3 ریکارڈ کی گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار بتائی گئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایڈز کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد انجکشن کے ذریعے نشہ لینے والوں کی ہے جب کہ جنسی بے راہ روی کے شکار افراد بھی اس موذی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔

مزید : علاقائی