اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی وجہ چیئرمین نیب کی تقرری اور عبوری سیٹ اپ ہے : شاہ محمود

اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی وجہ چیئرمین نیب کی تقرری اور عبوری سیٹ اپ ہے : شاہ ...

 ملتان(اے این این)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کا مرحلہ شروع ہوا توا مسلم لیگ (ن ) خورشیدشاہ کی پشت پر آگئی ،تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کا ’’مک مکا‘‘ نہیں ہونے دیگی ، حکومت کا 2 اکتوبر کا اجلاس بلانے کا مقصد نوازشریف کو تحفظ دینے کی کوشش ہو سکتی ہے،خواجہ آصف بھارت کی تائید کررہے ہیں۔امام بارگاہ حسین آباد آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پیپلزپارٹی اور حکومت میں مک مکا نہیں ہونے دیں گے حکومت نے 2 اکتوبر کا اجلاس بلانے کا مقصد نوازشریف کو تحفظ دینے کی کوشش ہو سکتی ہے لیکن اگر حکومت نے اس بل کو پاس کرالیا تو یہ چیلنج ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی وجہ چیرمین نیب کی تقرری اور عبوری سیٹ اپ ہے ،پوری اسمبلی متفق ہے کہ چیرمین نیب کی تقرری کا طریقہ ٹھیک نہیں کیونکہ نیب ڈلیور نہیں کر ر ہا پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ شفاف انتخابات ہوں اس کے لئے ہم نے دھرنا بھی دیا لیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی اور عمران خان مطمن نہیں، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے جماعت اسلامی، مولانا فضل الرحمن،چوہدری شجاعت حسین سے بات ہورہی ہے اگر ہم نے اکثریت حاصل کرلی تو لیڈر آف اپوزیشن کی تبدیلی پر جائیں گے۔

شاہ محمو دقریشی

مزید : علاقائی