شام میں داعش کا حملہ، 73 حکومتی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

شام میں داعش کا حملہ، 73 حکومتی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دمشق(این این آئی)شام میں داعش کے ایک اچانک حملے میں کم از کم تہتر سرکاری فوجی مارے گئے،حکومتی فورسز کی مختلف چوکیوں پر یہ حملے صوبہ حمص کے وسطی علاقے السخنہ میں کیے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حالات پر نگاہ رکھنے والے تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایاکہ داعش کے ایک اچانک حملے میں کم از کم تہتر سرکاری فوجی مارے گئے ۔ داعش کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومتی فورسز کی مختلف چوکیوں پر یہ حملے صوبہ حمص کے وسطی علاقے السخنہ میں کیے گئے۔ یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں، جب ایک روز پہلے ہی داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کا ایک آڈیو پیغام منظر عام پر آیا تھا، جس میں داعش کے عسکریت پسندوں سے اپنی کارروائیاں تیز کرنے کا کہا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -