مانگا منڈی تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، میاں بیوی جاں بحق

مانگا منڈی تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، میاں بیوی جاں بحق

لاہور(خبرنگار) مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ کے علاقہ اسلام نگر میں موٹر سائیکل سوارپر سوار افضل نامی شخص مجلس سننے کے لئے اپنی بیوی کے ساتھ جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتارڈمپر نے ان کو ٹکر ماردی جس سے وہ سڑک پر گر گئے اور موقع پرہی دم توڑ گئے۔ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے دونوں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں اور ڈمپر کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی