صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کی نقدی ...

 لاہور(خبرنگار)صو با ئی دار الحکو مت کے مختلف علا قو ں میں وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں کے ہاتھوں متعدد شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دئیے گئے ۔ ذرا ئع کے مطا بق ہر بنس پو رہ کے علا قہ میں ثا قب کے گھر سے تین ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ کی نقدی ،طلا ئی زیورات اور موبا ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اچھرہ کے رہائشی طارق محمود اور سیف الرحمن کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا۔ڈاکو دو قیمتی موبائل اور اڑھائی لاکھ کی نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حقائق کی روشنی میں واردات کی تفتیش شروع کر دی۔سبز ہ زارکے علا قے میں مقصود کے گھر سے دوڈاکو اہل خانہ کو یر غما ل بنا کر3لاکھ20 کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مز نگ کے علا قہ میں کا شف کے گھر میں اس کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 2لا کھ کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ میں صہیب کے گھر سے فیملی کو یر غمال بنا کر ڈاکو2لا کھ 25ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ شا دبا غ کے علا قہ میں فا روق کے گھر سے 1لاکھ اورستو کتلہ میں طا ہرکے گھر سے 3لاکھ کی نقدی اور زیورات چوری کر لئے گئے ۔علاوہ ازیں نو اب ٹا ؤ ن میں بشیر ،شا لیما ر میں اختر،ما نگا منڈ ی میں مبشر،نو اں کو ٹ میں سر ور اورمستی گیٹ میں فیصل کی مو ٹرسائیکلیں اورما ڈل ٹا ؤ ن میں شبیر ،شا ہد رہ میں نعما ن اورگا رڈن ٹا ؤ ن میں اسر ار کی گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...