ستو کتلہ ، چارروزگزرگئے ،لا پتہ ترک خاندان کا سراغ نہ مل سکا

ستو کتلہ ، چارروزگزرگئے ،لا پتہ ترک خاندان کا سراغ نہ مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرائم رپورٹر)ستو کتلہ کے علا قہ سے لا پتہ ہونے والے ترک خاندان کا4 روزگزرنے کے باوجود سراغ نہ مل سکا جبکہ پولیس نے اب تک واقعے کامقدمہ درج نہیں کیا۔پاکستان میں ترک سکولوں کے ڈائر یکٹر مسٹر سو ت کا ظمز اپنی اہلیہ مر ل ،بیٹی ہدیٰ نوراوردوسری بیٹی فاطمہ ہما سمیت27 ستمبرکو لاہور کے علاقے واپڈا ٹاؤن سے پرُاسرار طورپرلاپتہ ہوئے تھے۔ سو ت کا ظمزکے ساتھی فاتح نے تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔پولیس کے مطابق لاپتہ ترک خاندان کے ویزوں کی مدت ختم ہو چکی تھی اوروہ غیرقانونی طور پرمقیم تھے۔لاپت خاندان کی وکیل عاصمہ جہانگیرنے ہائیکورٹ کے روبرویہ خدشہ ظاہرکیا ہے کہ ترک خاندان کو زبردستی ملک بدرکردیاجائے گاجس پرعدالت نے6 اکتوبرتک ترک خاندان کی ملک بدری روکنے کے احکامات جاری کردئے۔واضح رہے کہ پاکستان میں1995 میں پاک ترک فاؤنڈیشن کے تحت بننے والے پاک ترک سکول اورکالجوِں کے28کیمپس اورتقریباً 11 ہزار بچے زیرتعلیم ہیں۔

مزید :

علاقائی -