مریدکے: زہریلی گولیاں نگلنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
مریدکے (نامہ نگار)چار روز قبل زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرنے والی خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی بتایا جاتا ہے کہ چار روز قبل مریدکے بصر ہ کا لونی کی رہائشی خاتون ریحانہ احسان نے زہریلی گولیاں کھالیں حالت غیر ہونے پر اسے مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیامگر ابتدائی طبی امداد کے بعد ریحاانہ کو فوری لاہور میو ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں وہ چار روز بعد جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کو لاہور میں اپنے والدین کے پاس سپرد خاک کردیاگیا ۔ایک اطلاع کے مطابق ریحانہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیاہے کہ ریحانہ کو اسکے سسرالیوں نے زہر دے کر قتل کیا ہے جس پر لاہور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتش شروع کر دی ہے ۔