آج18 ایس پیز تمام مجالس ، جلوسوں کی نگرانی کرینگے، ڈاکٹر حیدر اشرف

آج18 ایس پیز تمام مجالس ، جلوسوں کی نگرانی کرینگے، ڈاکٹر حیدر اشرف

لاہور( خبرنگار) صوبائی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کے موقع پر تمام جلوسوں اور مجالس پر 18 ایس پیز، 35 ڈی ایس پیزاور 84 ایس ایچ اوزکے علاوہ 10 ہزارسے زائدپولیس اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئے ہیں جبکہ آج(اتوارکو) بھی 18 ایس پیز کی نگرانی میں تمام جلوسوں کی نگرانی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں مرکزی جلوس کے ساتھ دیگر تمام جلوسوں کی مرکزی کنٹرول روم اور خفیہ کیمروں سے سکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آپریشنزوانویسٹی گیشن کے تمام ڈویژنل ایس پیزکے علاوہ ایس پی وقار، بلال قیوم،شعیب انور، راناشجاعت، عاطف نذیراورمحمدنویدفرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

آج دسویں محرم الحرام کے موقع پر بھی تمام جلوسوں کی سخت نگرانی کی جائے گی اور تمام حساس جلوسوں اور مجالس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام جلوسوں اور مجالس کومکمل سکیورٹی دی جا رہی ہے اور دسویں محرم الحرام کے موقع پر بھی مرکزی جلوس سمیت تمام جلوسوں کو سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...