قانون نافذ کرنے والے کے خفیہ آپریشن ،9انتہائی مشکوک افراد گرفتار

قانون نافذ کرنے والے کے خفیہ آپریشن ،9انتہائی مشکوک افراد گرفتار

 لاہور( خبرنگار) یوم عاشور پر کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعہ کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شمالی لاہور، سبزہ زار اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف علاقوں میں خفیہ سرچ آپریشن کئے اور مختلف چھاپوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دو درجن ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سبزہ زار اور ٹھوکر نیاز بیگ سے 6 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسی طرح احساس اداروں نے شادباغ سے 3انتہائی مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے،پولیس کو قریب نہیں آنے دیاگیا۔ شبہ ظاہرکیاگیاہے کہ پکڑے جانے والوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے اور وہ دہشت گردوں کیلئے سہولت کاری کے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں تینوں ملزمان کونامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔ دوسری طرف سی ٹی ڈی نے یکم محرم سے 9 محرم تک پنجاب کے مختلف علاقوں سے 13 دہشت گردوں کوگرفتارکرکے انکے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور حساس عمارتوں کے نقشہ جات برآمدکئے ہیں۔ گزشتہ رات بھی سی ٹی ڈی نے 4 دہشت گردوں کوگرفتارکیا جن میں طاہر،شفیق، علی اورشفقت شامل ہیں ۔

مزید : علاقائی