سٹور پر ایسا آدمی چوری کرتے پکڑا گیا کہ ہر کسی نے سر پکڑ لئے

سٹور پر ایسا آدمی چوری کرتے پکڑا گیا کہ ہر کسی نے سر پکڑ لئے
 سٹور پر ایسا آدمی چوری کرتے پکڑا گیا کہ ہر کسی نے سر پکڑ لئے

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) خوبصورت صورت والا ہر شخص اچھی سیرت کا مالک نہیں ہوتا لیکن اپنے چہرے کی ’رونق‘ کے باعث دھوکہ ضرور دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ بھارت میں ایک یوٹیلٹی سٹور کے مالک میں چوری کے واقعات بڑھنے لگے تو بیچارہ بہت پریشان ہوا مگر بہت کوشش کے باوجود بھی چور کو پکڑنے میں ناکام رہا۔تنگ آ کر بالآخر اس نے اپنے سٹور میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کروا لیا اور پھر اس میں جو منظر دیکھا وہ اس کیلئے تو کیا، پولیس کیلئے بھی ناقابل یقین تھا۔ کسی ماڈل کی طرح نظر آنے والے شخص (جو وکیل بتایا جا رہا ہے) سٹور میں گھسا اور چیزیں چرا کر اپنی پینٹ اور کوٹ کی جیبوں میں چھپانے لگا۔یہ دیکھ کر سٹور والے کے تو اوسان ہی خطاء ہو گئے کہ وہ تو کسی ایسے چور کی تلاش میں تھا جو شکل سے بھی چور ہی لگتا ہو مگر اس کی آنکھوں کے سامنے ایک خوبصورت شخص صاف ستھرے اور قیمتی کپڑوں میں ملبوس چوری کر رہا تھا اور اگر وہ سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں کرواتا تو شائد ساری زندگی اسے پکڑ نہ پاتا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ سٹور والے نے ’’خوبصورت‘‘ چور کو پکڑنے کے بعد پولیس کو بلا لیا لیکن اس چور نے شرمندہ ہونے کے بجائے چرائی گئی چیزوں کے پیسے دینے کی پیشکش کرنا شروع کر دی اور کہنے لگا کہ میں نے جو چیزیں چرائی ہیں ان کے پیسے دے دیتا ہوں اور اس بات کو یہیں پر ختم کر دو۔

مزید : میٹروپولیٹن 4