ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر بیوی کو گاڑی تحفے میں دینے والا پہلا سعودی سامنے آ گیا

ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر بیوی کو گاڑی تحفے میں دینے والا پہلا سعودی سامنے آ ...
ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر بیوی کو گاڑی تحفے میں دینے والا پہلا سعودی سامنے آ گیا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر ناصرف ملک بھر میں جشن کا سماں ہے بلکہ غیر ملکی افراد بھی اسے بہترین اقدام دے رہے ہیں۔پہلے تو ایک نوجوان اور خوبصورت سعودی لڑکی کا پیغام سامنے آئے جس میں اس نے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرنے کے عزم کا اظہار اور اب اپنی اہلیہ کو گاڑی دینے والا پہلا سعودی شخص بھی منظرعام پر آ گیا ہے۔یہ سعودی شخص اپنی اہلیہ کو جو گاڑی تحفے میں دے رہا ہے وہ انتہائی مہنگی ہے اور بہت سے لوگ اسے خریدنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ یہ گاڑی کوئی اور نہیں بلکہ ’’ہمر‘‘ ہے جو بلٹ پروف ہونے کیساتھ ساتھ بم پروف بھی ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ناصرف لوگ اسے پسند کر رہے ہیں بلکہ اس کی اہلیہ کی قسمت پر رشک بھی کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4