عمران خان اپنی جماعت کیلئے بوجھ بن چکے ، پرویز رشید
اسلام آباد(اے این این) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ سیاسی سمجھ بوجھ سے عاری عمران خان خود اپنی جماعت کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں، وہ بتائیں کہ پختونخوا کا چیئرمین احتساب کمیشن کیوں بھاگا؟ ،جمہوریت اور سیاسی سسٹم ناتجربہ کار قیادت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید نے کہاکہ عمران خان کا ہر ایشو پر بدلتا نکتہ نظر پارٹی کیلئے باعث شرمندگی بنا ہے دراصل سیاسی سمجھ بوجھ سے عاری عمران خان خود اپنی جماعت کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں، خان صاحب سے بتائیں کہ پختونخوا کا چیئرمین احتساب کمیشن کیوں بھاگا؟ ۔انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن کے ذریعے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والے اس اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیوں بننا چاہتے ہیں؟ الیکشن کمیشن، احتساب اور پارلیمنٹ کے موضوعات پر عمران کا مقف سیاسی ناپختگی کا ثبوت ہے۔ پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کسی کو اپنا لیڈر چھیننے کی اجازت نہیں دے گی، تین اکتوبر کا دن واضح پیغام دے گا کہ نواز شریف کی لیڈرشپ چھینی نہیں جا سکتی، پارٹی صدارت پر نواز شریف کا انتخاب جمہوریت کے مسقبل کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا۔
پرویزرشید