عوام ظلم کیخلاف مزاحمت کیلئے امام حسین کی پیروی کریں ؛ آصف زرداری

عوام ظلم کیخلاف مزاحمت کیلئے امام حسین کی پیروی کریں ؛ آصف زرداری
 عوام ظلم کیخلاف مزاحمت کیلئے امام حسین کی پیروی کریں ؛ آصف زرداری

  


اسلام آباد(این این آئی)سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو چاہئے کہ ظلم اور ناانصافی کیخلاف مزاحمت کیلئے امام حسینؓ کی پیروی کریں کیونکہ حضرت امام حسینؓ کی قربانی، زیادتی، جھوٹ اور ناانصافی کے خلاف ہر قیمت پر اور ہر صورتحال میں مزاحمت کے لئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یہ پیغام گزشتہ کل کے لئے بھی تھا، آج کے لئے بھی ہے اور آنے والے کل کے لئے بھی صادق ہے۔ بلا شک و شبہ یہ پیغام عالمی ہے، اس کی کوئی سرحد نہیں اور اس پیغام کے لئے وقت کی کوئی قید نہیں۔

آصف زرداری

مزید : صفحہ اول