الزام لگاؤ ، دھرنا دو اور استعفیٰ لے لو کی روایت پڑ گئی ، مصدق ملک

الزام لگاؤ ، دھرنا دو اور استعفیٰ لے لو کی روایت پڑ گئی ، مصدق ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے ایک سال سے اسمبلی میں رہنے والے الیکشن ریفارم بل پر تحریک انصاف نے شروع میں شور نہیں مچایا تو بل منظور ہونے کے بعد کیوں واویلا کر رہی ہے، اسحاق ڈار پر کیس جس طرح چل رہا ہے اس سے استعفیٰ لینا نہیں بنتا، ہفتہ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حلقہ این اے120کے الیکشن کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کا ریفرنڈم قرار دیا تھا، این اے120کی عوام نے نواز شریف کو ریفرنڈم میں کامیاب قرار دیا۔
مصدق ملک

مزید :

صفحہ آخر -