الیکشن ریفارمز بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے کل پیش کیا جائیگا

الیکشن ریفارمز بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے کل پیش کیا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی کا 47 واں سیشن کل پیر سے پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا ،سیاسی جماعت کو قیادت سمیت دیگر اصلاحات پر مبنی ترمیم شدہ ’’انتخابی بل 2017ء ‘‘ منظوری کے لیے پیش ہوگا۔ بڑی سیاسی جماعتیں شق 203 میں قومی اسمبلی میں بروقت ترمیم کا نوٹس نہ دے سکیں،صرف جماعت اسلامی کی طرف سے اس ترمیم کا نوٹس دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نئے قانون کے مطابق کوئی بھی شخص کسی سیاسی جماعت کا صدر بن سکتا ہے۔امکان ہے کہ 2اکتوبر کو قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے انتخابی بل 2017ء کی منظوری دے دی جائیگی۔قومی اسمبلی کا اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -