ماہ محرم باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

ماہ محرم باطل کیخلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس دن ہر آنکھ واقعہ کربلا کی یاد میں اشک بار ہے اور نواسہ رسول اکرمؐ حضرت امام حسینؓ کے ذکر میں آنکھیں چھلک جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ماہ محرم ہمیں صبر، استقامت، برداشت ، قربانی اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے اور اسی مہینے میں خاندان رسول پر جو امتحان آیا جسے انہوں نے دلیری، بہادری، شجاعت، اور عظمت کے ساتھ کامیابی سے پورا کیا۔میدان کربلا میں اسلام کی بقاء اور سربلندی کیلئے دنیا کی عظیم ترین قربانی دی، جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔

مزید : صفحہ آخر