شہبازشریف کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے بھارتی فائرنگ سے فوجی جوان اور دوشہریوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اورکہاہے کہ بھارتی فوج کا شہری آبادی کونشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے اورپاکستان کی بہادر مسلح افواج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان کی پوری قوم اپنی بہاد ر افواج کے سا تھ ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزیاں کر رہا ہے اورعالمی برادری بھارتی افواج کی اشتعال انگیزیوں کانوٹس لے۔
مذمت