مظفرآبادسمیت پورے کشمیر میں یوم عاشور پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

مظفرآبادسمیت پورے کشمیر میں یوم عاشور پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات

مظفرآباد(بیورورپورٹ)اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد،ریاستی دارالحکومت مظفرآبادسمیت آزادکشمیر ،ملک اور دُنیا بھر میں(آج) سیدالشہداء نوجوانانِ جنت کے سردار حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُنکے اقربا،وجانثاران کی یاد میں یوم عاشور انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جارہا ہے ،چند مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔جہاں خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ۔آزادکشمیر کے مین انٹری پوائنٹس اور غیر معروف راستوں کی نگرانی کی جارہی ہے ۔اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے ۔جبکہ مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز نے کشمیریوں کو جلوس عزاداری امام عالی مقام کیخلاف دفعہ144کا نفاذکررکھا ہے ۔لیکن ہندوستان ،پاکستان کشیدگی سے قطعی نظر مقبوضہ کشمیر میں سرینگر ،بڈگام سمیت متعدد اہم شہروں و قصبوں میں کشمیریوں نے امام عالی مقام کی یاد میں جلوس نکالنے کی منصوبہ بندی کررکھی ہے ۔اِدھربیس کیمپ میں قابض ہندوستانی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی ،اور جنگی جنون کیخلاف جلوس ہا عاشور کے دوران ’’خصوصی قراردادیں‘‘پاس کی جائینگی ،پورے مُلک میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہیگی ،جبکہ حساس شہروں ،قصبوں میں کسی بھی ناخواشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سلامتی کے ذمہ دارادارے چوکس ہیں ،تفصیلات کیمطابق ریاستی دارالحکومت مظفرآباد سمیت آزادکشمیر ،پاکستان اور بنگلہ دیش ،افغانستان ،ایران ،عراق،شام ،امریکا،یورپ سمیت دُنیا بھر میں مسلمانوں نے معرکہ حق وباطل کربلا کی یاد میں مجالس و جلوس ہا عاشور کا بھر پور اہتمام کیا گیا ہے ،اور نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُنکے جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے ،جبکہ سکیورٹی کے انتظامات کا سلسلہ بہتر بنایا جارہا ہے ،ڈپٹی کمشنرمسعود الرحمان ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان،کمشنرچوہدری طیب،ڈی آئی جی سردار گلفراز ریاست کے مرکزی جلوس عاشور کی براہ راست نگرانی کرینگے ،ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں مرکزی انجمن جعفریہ کے زیراہتمام مرکزی امام بارگاہ پیر سید عِلم شاہ بخاری سے جلوس عاشور حسب سابق صبح 10بجے برآمد ہوگا،قبل ازیں مرکزی امام بارگاہ میں مجلس عاشور منعقد ہوگی ،داعی اتحاد بین المسلمین مفتی کفایت حسین نقوی ،علامہ غلام مصطفی نیئر علوی ،مولانا سید فرید عباس نقوی خطاب کررہے ہیں ،جلوس عاشور اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوانماز ظہر کے وقت چوک شہیداں اَپر اڈا پہنچے گا،جہاں الحاج مولانا احمد علی سعیدی کی اقتداء میں نمازظہرین ادا کی جائے گی ،جبکہ چوک شہیداں میں عزادارارن امام عالی مقام زنجیرزنی کرینگے ،اس موقع پراہم معاملات پر حسب روایت قراردادیں پیش کی جائینگی ،جبکہ علامہ اپناولولہ انگیزخطاب کرینگے ،جلوس عاشور کے شرکاء عصر کے وقت شالیمار چوک قدیمی کہری روڈ پہنچیں گے ،جہاں روایتی و تاریخی مجلس اتحاد بیں المسلمین برپا ہوگی ،جبکہ صدر مرکزی انجمن جعفریہ سید نذیرحسین نقوی ،چیئرمین مرکزی سیرت کمیٹی صاحبزادہ محمد سیلم چشتی ،قائد ملت مفتی کفایت حسین نقوی ،پروفیسر محمد ابراھیم ،چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیرحسین بخاری ،مولانا سید تصور حسین کاظمی ،مولانا شیخ غلام حسین صابری ،پروفیسر سید منظر نقوی ،سید عارف حسین بخاری ودیگرخطاب کرینگے ،اس دوران عزادار زنجیر زنی بھی کرینگے ،جبکہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی، الخدمت فاؤنڈیشن ،ریسکیو1122،شہری دفاع کے رضاکاران طبی امداد کیلئے مستعددرہیں گے ،دریں اثناء انتظامیہ ،پولیس حکام کیمطابق ریاستی دارالحکومت میں جلوس عاشور کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،گذشتہ شب ڈی آئی جی سردار گلفراز ،ایس ایس پی راجہ اکمل خان ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مسعودالرحمان نے ذمہ داران مرکزی انجمن جعفریہ کے ہمراہ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کے حکام کے اس عزم کا اعادہ کیا ۔کہ امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں جائیں گے ۔اورجلوس عاشور کے ہمراہ رہ کر سکیورٹی اُمورکی مسلسل مانیٹرنگ کریں گے ،پولیس ،اسپیشل برانچ کے علاوہ قومی سلامتی کے اداروں کے اہلکاران ا افسران جلوس ہا کے روٹس پر دو روز سے نظر رکھے ہوئے ہیں ،جلوس عاشور اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا نماز مغربین کے وقت مرکزی امام بارگاہ پہنچکر اختتام پذیر ہو گا،جہاں مجلس شام غریباں برپا ہوگی،اورزعیم ملت مفتی کفایت حسین نقوی مجلس شام غریباں پڑھیں گے۔یوم عاشور کے موقع پر ریاستی دارالحکومت میں مرکزی سیرت کمیٹی جبکہ ریاست کے تمام اضلاع میں مختلف احناف تنظیموں کی جانب سے بھی حسب سابق امام عالی مقام کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پروگرامزکا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ضلع ہٹیاں بالا میں کچھا سیداں ،بانڈی سیداں ،بیلہ سیداں سمیت متعدد مقامات پر جلوس عاشور برآمد کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر انتظامیہ پولیس حکام اپنی نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر موجود رہیں گے ۔نیلم ،میرپور ،کوٹلی ،باغ ،سہنسہ ودیگر شہروں اور قصبوں میں بھی حسب سابق یوم عاشور کے حوالیس سے عزاداری کی سرگرمیاں کی جارہی ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...