کراچی ،یوم عاشورآج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا

کراچی ،یوم عاشورآج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایاجائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی آج(اتوارکو ) یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، نماز فجر کے بعد شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس کا سلسلہ شروع ہوجائیگا اور شہر کے مختلف علاقوں سے چھوٹے بڑے جلوس بر آمد ہوں گے جو مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیں گے ، شہر بھر میں مجالس منعقد ہونگی ،مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،شام کے وقت امام بارگاہوں میں شام غریباں کی مجلس برپا ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی آج 10محرم الحرام کو امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کی دین اسلامی کی سر بلندی کی خاطر کربلا میں پیش کی گئیں لازوال قربانی کی یاد میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائیگا، 10 محرم الحرام جلوس کی مجلس عزا صبح ساڑھے 7بجے نشتر پارک میں منعقد کی جائے گی۔ بعد ختم مجلس نشتر پارک سے جلوس عزا برآمد ہوگا جس کی قیادت بوتراب اسکاو 191ٹس کرے گی اس کے علاوہ عزاداروں کی حفاظت و رہنمائی کیلئے اسکاو 191ٹس رابطہ کونسل میں شامل اسکاو 191ٹس گروپس امامیہ اسکاو 191ٹس اور وحدت اسکاو 191ٹس کے 5 ہزار سے زائد رضا کار فرائض انجام دیں گے۔مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے لیے شاہراہ قائدین اور گرومند رپر مرکزی راستہ بنایا گیا ہے جہاں عزداروں کی چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔ داخلی راستوں پر اسکا?ٹس رضاکاروں کے علاوہ پولیس و رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔ جلوس کے شرکاء4 نمائش اور ایم اے جناح روڈ سے ہوتے ہوئے ریگل چوک پہنچیں گے جہاں دو پہر 1بجے نماز ظہرین ادا کی جائے گی۔بعدازاں جلوس تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان،بولٹن مارکیٹ،لائٹ ہاو 191س سے ہوتا ہوا خوجا اثناء عشئری مسجد و امام بارگاہ کھارادر سے حسینیان ایرانیاں پر اختتام پزیر ہوگا اور بعد نماز مغربین شہر بھر میں شام غریباں کی مجالس برپا ہونگی۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر