جولائی ، اگست 2017ء میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 129.392ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا

جولائی ، اگست 2017ء میں موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 129.392ملین ڈالر ریکارڈ کیا ...

ملتان(جنرل رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مالی سال کے دو ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات کی رپورٹ جاری کردی ۔ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اوراگست 2017(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ء میں موبائل فون کی درآمدات کا حجم 129.392 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالی سال 2016-17ء میں 92.707 ملین ڈالر کی درآمدات ریکارڈ کی گئی تھی۔سالانہ بنیادوں پر اگست کے مہینے موبائل فون کی درآمدات کا حجم 60.822 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ سال اگست میں درآمدات کا یہ حجم 46.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا یوں اضافہ کی شرح 30.8 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات کے حجم میں مجموعی طورپر35.3فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موبائل فونز

مزید : ملتان صفحہ آخر