وفاقی حکومت کا تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 12.90روپے فی یونٹ مقرر کرنیکا فیصلہ

وفاقی حکومت کا تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت 12.90روپے فی ...

ملتان(خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لئے بجلی کی اوسط قیمت 12.90 روپے فی یونٹ مقررکرنے کافیصلہ کیاہے۔ حکومت کی جانب سے ستمبر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

2017ء میں کئے گئے اضافے کیبعد بجلی صارفین کیلئے اوسط قیمت 11.38 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے۔ متوقع اضافے سے 1.52 روپے قیمت بڑھیگی اور اوسط قیمت 12.90 روپے فی یونٹ مقررکردی جائیگی۔ بجلی صارفین پر قیمت میں اس اضافے سے 118 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نیپرا کی جانب سے 16۔2015ء کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری سے اوسط قیمت 10.90 روپیفی یونٹ سیبڑھ کر 11.38 روپے فی یونٹ ہو گئی تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر