مانیٹرنگ نظام غیر فعال، متعدد علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر، لائٹنگ ندارد

مانیٹرنگ نظام غیر فعال، متعدد علاقوں میں کوڑے کے ڈھیر، لائٹنگ ندارد

ملتان(نیوز رپورٹر) ضلع انتظامیہ کی سست روی اور مانیٹرنگ نظام غیر فعال ہونے کے باعث محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ایک ماہ قبل منصوبہ بندیوں کے باوجود متعدد علاقوں میں کچرے کے ڈھیر سڑکوں میں پڑے گڑھے اور لائٹنگ کا ناقص انتظاما متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ محرم الحرام کے عاشورہ کے آخری ایام میں جن شاہراؤں کی مرمت کی گئی ہے وہ تاحال ما مکمل ہے گلگشت ، ناکہ روڈ، بوسن روڈ سے منسلک متعدد علاقے گندگی سے الٹے پڑے ہیں۔لیکن انتظامیہ کو سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دی جارہی ہے۔انتظامیہ کی ہدایت پر صوبائی ہائی وے نے جن شاہراؤں کی مرمت کرکے رپورٹ کردی ہے اس میں بھی انتہائی ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔ جو آئندہ چند دنوں میں دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر