بنیادی مراکز صحت میں خواتین و مرد حضرات کیلئے الگ الگ واش رومز بنانے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی

بنیادی مراکز صحت میں خواتین و مرد حضرات کیلئے الگ الگ واش رومز بنانے کی قرار ...

ملتان(وقائع نگار) صوبائی اسمبلی میں صوبہ کے بنیادی مراکز صحٹ میں مرد خواتین کیلئے الگ الگ واش رومز بنانے کی قرار داد جمع کروادی گئی۔ قرار داد میں لکھا گیا ہے کہ آبادی کا تناسب(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ جبکہ مراکز صحت (بی ایچ یوز) میں ایک یا دو ہی واش رومز ہوتے ہیں۔ جو زیادہ تر مرحوں کے استعمال میں رہتے ہیں۔ جس سے خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے تمام بنیادی مراکز صحت میں خواتین کیلئے الگ واش رومز بنائے جائیں۔ واضح رہے یہ قرار داد ایک خاتون مسلم لیگ ن کی ممبر صوبائی اسمبلی نے جمع کروائی ہے۔

قرار داد

مزید : ملتان صفحہ آخر