ملتان اور لودھراں میں ڈبل سواری پر پابندی کیخلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف ایکشن

ملتان اور لودھراں میں ڈبل سواری پر پابندی کیخلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل ...

ملتان، لودھراں (کرائم رپورٹر، نمائندہ پاکستان) 9محرم الحرا م کو ملتان پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے ڈبل سوار ی اور تیز رفتاری کرنے والے شہریوں کے خلاف کاروائی کی ۔معلوم ہوا ہے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کہ ڈبل سواری کرنے پر شہریوں کے خلاف 40مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔جبکہ ٹریفک پولیس نے 438شہریوں کا چالان کیا ہے۔اسی طرح 115بلا نمبری موٹر سائیکلیں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع بھر میں پولیس کا محرم الحرام پر ڈبل سواری کے خلاف کریک ڈاؤن ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے والے 38افراد کو گرفتار کرکے 19 موٹرسائیکل تحویل میں لی گئی۔اور ملز مان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے محرم الحرام اور مجالس کی سکیورٹی کے پیش نظر 2 روز 9 اور 10 محرم الحرام کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر