چینی خاتون پولیس اہلکار ملزمہ کی بیٹی کی رضاعی ماں بن گئی

چینی خاتون پولیس اہلکار ملزمہ کی بیٹی کی رضاعی ماں بن گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)انسانی ہمدردی کے جذبات کسی شخص کء لئے اس کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں رکاوٹ نہیں بن(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

سکتے۔ اس انسانی ہمدردی کا مظاہرہ چین کی ایک خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے کیا گیا جس کا سوشل میڈیا کی دنیا میں غیرمعمولی چرچا جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں میں ایک خاتون پولیس اہلکارنے عدالت میں پیش کی گئی ایک خاتون ملزمہ کی بھوکی شیر خوار بچی کو اپنا دودھ پلا کر جذبہ انسانی کا برملا اظہار کیا اور یہ ثابت کیا کہ پیشہ وارانہ ڈیوٹی کی انجام دہی کس کو انسانی ہمدردی کے جذبات کے اظہار سے نہیں روک سکتی۔ انٹرنیٹ پر یہ تصویر غیر معمولی طور پر مقبول ہوئی اور لوگوں نے خاتون پولیس اہلکار کے انسانی ہمدردی کے جذبے کو سراہا ہے۔
ملزمہ کی بچی کو دودھ پلانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے لینا ھاؤ نے کہا کہ اس نے بھی حال ہی میں ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ جب ملزمہ کی بچی چیخ وپکار کرنے لگی تو ہم سب پریشان ہو گئے۔ میں نئی نئی ماں بنی ہوں۔ میں نے بچی کو چپ کرانے کی بہت کوشش کی مگروہ خاموش نہیں ہوئی۔ اس کا کہنا ہے کہ کسی بھی خاتون پولیس اہلکار کیساتھ جب ایسا واقعہ پیش آئے تو وہ ایسا ہی کرے گی جیسا کہ اس نے کیا ہے۔ لینا کا کہنا ہے کہ اگر میں بچی کی ماں کی جگہ ہوتی اور وہ میری جگہ تو مجھے توقع ہے وہ بھی ایسا ہی کرتی جیسا میں نے کیا۔