شہریوں کو صحتمند، تفریحی ماحول فراہمی کے مواقع پیدا کررہے ہیں، افتخار نذیر

شہریوں کو صحتمند، تفریحی ماحول فراہمی کے مواقع پیدا کررہے ہیں، افتخار نذیر

جہانیاں ( نمائندہ خصوصی ) شہریوں کو صحت مند اور تفریحی ماحول کی فراہمی کے مواقع پیدا کر رہے ہیں ۔ جہانیاں شہر میں سول کلب کو فعال کر رہے ہیں ۔ 25 سال پہلے جہانیاں میں سول کلب فعال تھا ، اب سابقہ ٹی ایم اے والی جگہ میں سول کلب قائم کیا جارہا ہے اور ابتدائی طور پر اپنی گرانٹ سے 10 لاکھ روپے دے رہا ہوں ۔ اور آئندہ بھی دیتا رہوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری افتخار نذیر ایم این(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

اے حلقہ 159 این اے جہانیاں نے شہریوں سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانیاں کی عوام کو خوشی اور تفریح کے مواقع پیدا کرنے کے لئے میری جس جگہ ضرورت ہو میں حاضر ہوں ، حاجی عطاء الرحمن چیئرمین بلدیہ جہانیاں نے کہا کہ سول کلب جہانیاں کی تعمیر و تزین آرائش کے لئے ہماری خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں ۔ اس موقع پر چوہدری انوار الحق (سرپرست )، چوہدری سعید اقبال ( کنوینئر) صغیر احمد بسی (ڈپٹی کنوینئر) نامزد کئے گئے ، جبکہ ممبران میں چوہدری افتخار نذیر ایم این اے ، حاجی عطاء الرحمن چیئرمین ، حاجی سلیم طارق ، رانا خالد جاوید ، چوہدری شبیر احمد بسی، چوہدری رؤف اعجاز چیمہ، عبدالمجید رحمانی ، ملک ریاست علی ، نصراللہ سیالوی ، حاجی قطب دین رحمانی ، قاسم علی ، چوہدری الیاس سندھو، شیخ سہیل طارق ، ملک جمال میتلا، خالد شریف گجر، رانا محمد سلیم ، حاجی اصغر علی کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔ اس موقع پر حاجی عطاء الرحمن چیئرمین نے کہا کہ ہمیں اس پر جلداز جلد کام شروع کردینا چاہیے تاکہ عوام کو تفریحی سہولیات میسر ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر