تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے بے نقاب ہوچکے، محمد خان ڈاہا

تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے بے نقاب ہوچکے، محمد خان ڈاہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (بیورونیوز) وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھنے والے اپوزیشن لیڈر شپ کے لیے ہاتھ پاؤں مارہے ہیں اس میں انہیں ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔ مسلم لیگ(ن) متحد اورعوامی گراف بڑھ رہاہے آئندہ الیکشن میں میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نہ صرف ضلع خانیوال (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

بلکہ پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی ۔ان خیالات کااظہار مسلم لیگ(ن) کے رہنماممبرپنجاب اسمبلی محمدخان ڈاہا نے میونسپل کمیٹی خانیوال کے وائس اچیئرمین راناعبدالرحمن خاں سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ آئین وقانون کی بالادستی اور پا سداری قائم کرکے ہی ملک وقوم اور ریاستی اداروں کو مضبوط بنایاجاسکتاہے ۔میاں نوازشریف نے احتساب عدالتوں میں پیش ہوکر اس کاعملی مظاہرہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے کھوکھلے نعرے لگانے والے بے نقاب ہوچکے ہیں قومی تعمیروترقی کاعمل روکنے والوں کو عوام معاف نہیں کریں گے۔آئندہ الیکشن ترقی وخوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
محمد خان ڈاہا