محرم میں امن کیلئے 2لاکھ پولیس ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں، آئی جی

محرم میں امن کیلئے 2لاکھ پولیس ملازمین فرائض انجام دے رہے ہیں، آئی جی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی (نما ئندہ خصوصی ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2لاکھ سے زائد پولیس افسران ، اہلکار ، قومی رضاکاراور والنٹئیرز پنجاب بھر میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ امام(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے گرد عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں اور سفید کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی حساس مجالس اور جلوسوں میں ڈیوٹی پر مامور کیاگیا تاکہ دوران محرم سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بناتے ہوئے صوبے میں امن و امان کی فضا کو برقرا ر رکھا جا سکے اور اس مقصد کیلئے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے ریجنز اور اضلاع میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جو حساس مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی روٹ اور دیگر انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کرکے رپورٹ متعلقہ آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوانے کے ساتھ ایک کاپی سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم میں بھجوائیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات کیلئے پنجاب بھرمیں امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج لاہور میں امام بارگاہ گلشن زہرہ بھیکھے وال ، جامع مسجد محمدی حالی روڈ گلبرگ کے اچانک دورہ کے دوران مجالس اور امام بارگاہوں کے سیکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے کیا۔