آر پی او ملتان کا بستی ملوک میں دادا کی طرف سے بد اخلاقی کا شکار ہونیوالی بچی کے گھر کادورہ، والدین سے اظہار ہمدردی، انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرائی

آر پی او ملتان کا بستی ملوک میں دادا کی طرف سے بد اخلاقی کا شکار ہونیوالی بچی ...

ملتان(کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر محمد ا دریس احمدنے گزشتہ روز کمشنر ملتان بلال احمد بٹ کے ہمراہ بستی ملوک کے نواحی علاقے شوکت کالونی میں دادا کی طرف سے جنسی زیادتی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کا شکار ہونے والی کمسن بچی کے گھر کا دورہ کیا۔ بچی اور بچی کے والدین سے ملاقات کی آر پی او اور کمشنر کی طرف سے بچی کے ساتھ انتہائی شفقت کا اظہارکیا گیا،اور بچی کے والدین سے مکمل اظہار ہمدردی اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔واضح رہے کہ اس واقعہ کا مقدمہ فوری طور پر درج کرتے ہوئے بستی ملوک پولیس کی طرف سے نہ صرف ملزم کو فوری طور پر گرفتار کیا گیا بلکہ متاثرہ کا فوری طور پر میڈیکل بھی کروایا گیا۔اسی طرح آئندہ تفتیش کے مراحل کی تکمیل کی جارہی ہے اور متاثرہ کے خاندان کے دکھ کو کم کرنے کے لئے پولیس کی طرف سے ہر لحاظ سے کوشش کی جارہی ہے۔ آر پی او محمد ادریس احمد اور کمشنر ملتان بلال احمد بٹ کا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا۔جسے نہ صرف متاثرہ کے خاندان بلکہ عوام الناس نے بھی خاصا سراہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر