مجلس سے آتے 3عزادار ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق

مجلس سے آتے 3عزادار ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق

ترنڈہ محمد پناہ، احمد پور شرقیہ ، روجھان (نمائندگان) مجلس عزار سے واپس آتے 3عزادار ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے، دیگر حادثات میں بچو سمیت 2افراد چل بسے، دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ ترنڈہ محمد پناہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق گزشتہ روز چار موٹر سائیکل سوار عزادار محمد باقر ،غلام عباس ،عمار یاسر ،علی رضا جن پور میں مجلس سننے(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

کے بعد اپنے گھر واپس ملکانی جار ہے تھے کہ قومی شاہراہ مسن آباد کے قریب ٹر ک نے کچل دی جس کی وجہ سے محمد باقر ،محمد عباس ،عمار یاسر موقع پر جاں بحق جبکہ علی رضا شدید زخمی کو مقامی لوگوں نے خان بیلا ہسپتال پہنچایا ۔احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق لیاقت پورروڈ پر تیز رفتار کوسٹر نے سڑ ک پر کھڑی دس سالہ آسیہ بی بی سکنہ لعلو نائچ کو ٹکر مار نے کے بعد مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار محمد اقبال سکنہ محراب والا کو ٹکر ما ردی ۔ جس کے نتیجہ میں آسیہ بی بی مو قع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ محمد اقبال نے ہسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ چنی گوٹھ پولیس نے کوسٹر کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق اشتہاری گروپوں عطاللہ پٹ اور چانڈیہ گروپ میں کافی عرصہ سے دشمنی چل رہی تھی جس پر ایک دوسرے کو مارنے کے درپے تھے اس دوران اشتہاری گروپ عطاللہ پٹ کے سربراہ عطاللہ پٹ کے بیٹے بہادر اور چانڈیہ گروپ کے بخت علی ولد میوہ کا روجھان کے کچے میں آمنا سامناہوگیا جس پر عطاللہ پٹ گروپ کے بہادر نے بخت علی پر فائر کھول دیا جس پر وہ جاں بحق ہوگیا ۔ لاش شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان پوسٹ مارٹم کے لیے لائی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر