” یہ میری زندگی کا مشکل ترین کردار تھا“ عامر خان اگلی فلم میں کس روپ میں نظر آئیں گے؟ ٹریلر دیکھ کر آپ ان کے تمام پرانے کردار بھول جائیں گے

” یہ میری زندگی کا مشکل ترین کردار تھا“ عامر خان اگلی فلم میں کس روپ میں نظر ...
” یہ میری زندگی کا مشکل ترین کردار تھا“ عامر خان اگلی فلم میں کس روپ میں نظر آئیں گے؟ ٹریلر دیکھ کر آپ ان کے تمام پرانے کردار بھول جائیں گے

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر سٹار ، پروڈیوسر اور بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم سیکرٹ سپر سٹار میں ایک رنگین مزاج شخص شکتی کمار کا کردار ادا کرنا ان کی زندگی کے سب سے مشکل ترین کرداروں میں سے ایک تھا۔

سپر سٹار عامر خان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دنگل کے ایک سمجھدار باپ مہاویر سنگھ سے سیکرٹ سپر سٹار کے چھچھورے شکتی کمار بننے تک کا سفر دکھایا ہے ۔ ویڈیو میں ساتھی اداکاروں اور فلم کریو کے ارکان نے عامر خان کے کردار کے حوالے سے اپنے اپنے تاثرات بھی بیان کیے ہیں ۔

اداکارہ زائرہ وسیم جو کہ سیکرٹ سپر سٹار میں انسیا کا کردار نبھا رہی ہیں انہوں نے عامر خان کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ” شکتی کمار عجیب و غریب جوتے اور جینز پہنتا ہے“۔

سنایا ملہوترا نے شکتی کما ر کے بارے میں کہا کہ وہ ایک ایسا شخص ہے جسے بات کرنے کی کوئی تمیز نہیں ہے۔

عامر خان نے خود بھی اپنے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شکتی کمار ایک ایسا آدمی ہے جس میں ہر قسم کی بری عادات پائی جاتی ہیں اور وہ فلرٹ کرنے میں بھی ماہر ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ یہ ان کی زندگی کے مشکل ترین کرداروں میں سے ایک تھا۔

مزید : تفریح