ضلع فیصل آباد میں عطائیو ں اوراشتہاری حکیموں کے خلاف بڑی کارروائیوں کا فیصلہ

ضلع فیصل آباد میں عطائیو ں اوراشتہاری حکیموں کے خلاف بڑی کارروائیوں کا ...
ضلع فیصل آباد میں عطائیو ں اوراشتہاری حکیموں کے خلاف بڑی کارروائیوں کا فیصلہ

  


فیصل آباد(مشرف زیدی سے ) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے غیر رجسٹرڈ اورغیر معیاری ادویات اورعطائیوں ونیم حکیموں کے کلینکس کی غیر قانونی اشتہار بازی کو سختی سے روکنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ لوگوں کی صحت سے کھیلنے والے غیر رجسٹرڈ ادویات کے ان اشتہاربازوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں۔وہ ایک اجلاس کے دوران جعلی وغیر معیاری ادویات کے خلاف آپریشن کی پیش رفت کاجائزہ لے رہے تھے جس میں محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ اورغیر مستند فارمولہ سے تیار کی جانے والی ادویات انسانی صحت کے لئے خطرہ ہیں اور مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے ان کی پرکشش پبلسٹی عوام کے ساتھ دھوکا ہے لہٰذا ایسے گھناونے فعل میں ملوث عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے لئے پیکنگ اور پبلسٹی کا مواد چھاپنے والے پرنٹنگ پریس کے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔

مزید : فیصل آباد