سابق وزیراعظم نواز شریف آج شام اسلام آباد پہنچیں گے،پارٹی رہنماﺅں اور قانونی ٹیم سے پیشی سے متعلق مشاورت کی جائے گی

سابق وزیراعظم نواز شریف آج شام اسلام آباد پہنچیں گے،پارٹی رہنماﺅں اور ...
سابق وزیراعظم نواز شریف آج شام اسلام آباد پہنچیں گے،پارٹی رہنماﺅں اور قانونی ٹیم سے پیشی سے متعلق مشاورت کی جائے گی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف آج شام اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور قانونی ٹیم سے احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق مشاورت کریں گے ،نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم کے احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق مختلف آپشنززیرغورہیں جن میں نواز شریف کے بجائے صرف وکیل کے پیش ہونے کی بھی تجویزہے تاہم اس کا فیصلہ مشاورتی اجلاس میں کیا جائے گاجبکہ سابق وزیراعظم کے بچوں کے احتساب عدالت میں پیشی کا امکان نہیں ۔

نواز شریف کل مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گاجبکہ منگل کو مسلم لیگ ن کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں انہیں پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں