پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر حملہ ،نواز شریف کی نااہلی پر حکومت عوام سے انتقام پر اتر آئی، بلاول بھٹو زرداری

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر حملہ ،نواز شریف کی نااہلی پر حکومت عوام سے ...
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر حملہ ،نواز شریف کی نااہلی پر حکومت عوام سے انتقام پر اتر آئی، بلاول بھٹو زرداری

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو عوام پر حملہ قرار دے دیا،چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی پر ن لیگ کی حکومت عوام سے انتقام لینے پراترآئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاکرغریب عوام پرحملہ کیاگیا،موجودہ حکومت نے مہنگائی کابم گراکرافراتفری پیداکرنے کی سازش کی،بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں فوراً کم کی جائیں، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف کی نااہلی کاانتقام عوام سے لے رہی ہے،جس سے ثابت ہواصرف نوازشریف نہیں،پوری مسلم لیگ ن نااہل ہے۔

مزید خبریں:۔اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی،تحریک انصاف اور متحدہ میں خاموش معاہدہ، ایک دوسرے کو ناراض ارکان قومی اسمبلی سے رابطوں کی اجازت دے دی

مزید : قومی /اہم خبریں