نوازشریف اورشہبازشریف کی اپنے والد کی قبر پرحاضری،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

نوازشریف اورشہبازشریف کی اپنے والد کی قبر پرحاضری،پھول چڑھائے اور فاتحہ ...
نوازشریف اورشہبازشریف کی اپنے والد کی قبر پرحاضری،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نوازشریف اورشہبازشریف کی اپنے والد کی قبر پرحاضری،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اپنے والد میاں محمد شریف کی قبر پر حاضری دی ،دونوں بھائیوں نے اپنے والد کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر نواز شریف نے کارکنوں سے ملاقات بھی کی،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا آپ دعا کریں کہ کلثوم نوازجلد صحت یاب ہو جائیں، ان کے ٹھیک ہوتے ہی بچے واپس آئیں گے اور عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کے دلوں پر حکومت کرتی ہے ، کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ،ن لیگ کی حکومت نے 4 سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ،ان کے بچوں حسن ،حسین، مریم اور داماد محمد صفدر کو کل طلب کر رکھا ہے جہاں نواز شریف پر فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:۔امام حسینؓ کی قربانی اسلام اورمسلمانوں کی عظیم میراث، مشکل ترین حالات میں بھی سچ پر ڈٹے رہنا ہی حسینیت ہے،مریم اورنگزیب

مزید : قومی /اہم خبریں