ابوظہبی ٹیسٹ چوتھے دن کا کھیل ختم،سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں4وکٹوں کے نقصان پر 69رنز بنالئے ,پاکستان کے خلاف 66رنز کی برتری حاصل

ابوظہبی ٹیسٹ چوتھے دن کا کھیل ختم،سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں4وکٹوں کے ...
ابوظہبی ٹیسٹ چوتھے دن کا کھیل ختم،سری لنکا نے اپنی دوسری اننگ میں4وکٹوں کے نقصان پر 69رنز بنالئے ,پاکستان کے خلاف 66رنز کی برتری حاصل

  


ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکانے پاکستان کے خلاف4وکٹوں کے نقصان پر 69رنز بناتے ہوئے،مخالف ٹیم پر 66رنز کی برتری حاصل کر لی۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 422رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں سر ی لنکا نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا تو ان کی پہلی وکٹ 20کے مجموعے پر گر گئی جب کرارتنے 10رنز بنا کرآئوٹ ہوگئے ،ان کو دوسرا نقصان تریمانے کی صورت میں اٹھاناپڑا انہوں نے سات رنز بنائے ،کریز پر اس وقت کوشل مینڈٰس 16اور سرنگا لکمل 2رنز کے ساتھ موجود ہیں۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2،جبکہ اسد شفیق اور حارث سہیل نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں 422 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔انجری کے باعث ”ٹیکہ“لگاکر کھیلنے والے اظہر علی سب سے زیادہ 85رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے رنگا ناہیراتھ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم نے 419 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 422 رنز بنا کر آﺅ ٹ ہو گئی ۔قومی ٹیم نے کھیل کے چوتھے روز 266 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اظہر علی 74 اور حارث سہیل صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز اپناتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 294 کے مجموعی سکور پر اظہر علی 85 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔نئے آنے والے بلے باز کپتان سرفراز احمد نے رنز بنانے میں تیزی دکھائی لیکن وہ بھی 316 کے مجموعی سکور پر لکمل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، سرفراز احمد نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 21 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں:۔انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ،پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاناما باکسر کارلوس میلو کو شکست دے دی

ساتویں آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد عامر تھے جو صرف 4 رنز بنا سکے جس کے بعد یاسر شاہ 8 اور حسن علی 29 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے رنگانا ہیراتھ نے 5، سرنگا لکمل نے 2، نوان پرادیپ اور دلروان پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کیں،اظہر علی 85 ،حارث سہیل 76 ،شان مسعود 59، سمیع اسلم 51سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید : کھیل