آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

  


کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان میں صدارتی محل پہنچے جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔اس موقع پر آرمی چیف اور افغان صدر کے درمیان باہمی امور ،دو طرفہ تعلقات ،ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت سیکیورٹی امور سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں