’کل رات میں سعودی عرب سے واپس آیا، اپنے بھائی کے ساتھ ائیرپورٹ سے باہر نکلا تو تھوڑی دور 2 پولیس والوں نے روک لیا، تلاشی کے دوران انہوں نے میرا بیگ مانگا اور۔۔۔‘ سعودی عرب میں نوکری کرنے والے پاکستانی کے ساتھ ملک واپس آتے ہی ایسا کام ہو گیا کہ ہر شہری کے ہوش اُڑ جائیں

’کل رات میں سعودی عرب سے واپس آیا، اپنے بھائی کے ساتھ ائیرپورٹ سے باہر نکلا ...
’کل رات میں سعودی عرب سے واپس آیا، اپنے بھائی کے ساتھ ائیرپورٹ سے باہر نکلا تو تھوڑی دور 2 پولیس والوں نے روک لیا، تلاشی کے دوران انہوں نے میرا بیگ مانگا اور۔۔۔‘ سعودی عرب میں نوکری کرنے والے پاکستانی کے ساتھ ملک واپس آتے ہی ایسا کام ہو گیا کہ ہر شہری کے ہوش اُڑ جائیں

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ شب ایک سعودی پلٹ شخص کراچی ایئرپورٹ پر اترا اور اپنے بھائی کے ساتھ گھر جا رہا تھا کہ راستے میں انہیں دو پولیس والوں نے روکا اورپھر ان کے ساتھ ایسا ہاتھ ہو گیا کہ آپ کے سن کر ہی ہوش اڑ جائیں گے۔ اس شخص نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر بتایا ہے کہ وہ صبح ساڑھے پانچ بجے ایئرپورٹ سے نکلا اور اپنے بھائی کے ساتھ مہران گاڑی میں گھر کا رخ کیا۔ جب وہ الہٰ دین پارک کے پاس پہنچے تو انہیں دو پولیس اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا جو سیاہ رنگ کی کرولا گاڑی میں بیٹھے تھے۔

پولیس والوں نے انہیں تلاشی دینے کو کہا۔ اس شخص نے انہیں اپنا شناختی کارڈ دکھایا لیکن انہوں نے کہا کہ اپنا بیگ گاڑی سے نکال کر لاﺅ، اس کی بھی تلاشی لینی ہے۔ اس آدمی نے گاڑی سے بیگ نکالتے ہوئے اپنا لیپ ٹاپ کا بیگ وہیں چھپانے کی کوشش کی جس میں 7تولے سونا، لیپ ٹاپ ،500سعودی ریال، تمام تعلیمی دستاویزات، اے ٹی ایم اور کریڈٹ کارڈز و دیگر قیمتی چیزیں تھی۔ تاہم پولیس والوں نے اسے یہ بیگ چھپاتے دیکھ لیا۔ جب انہوں نے بیگ پکڑ کر کھولا اور اس میں سونا دیکھا تو وہ بیگ لے کر اپنی گاڑی میں بیٹھے اور فرار ہو گئے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ انہوں نے ان کے پیچھے گاڑی دوڑائی لیکن ان کی گاڑی چھوٹی تھی لہٰذا انہیں نہ پکڑ سکے۔

مزید : بین الاقوامی